تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:37

ملک کو درپیش خطرات سے نکالنے کیلئے بات چیت کی جائے ،الطاف

آج نیوز - ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش خطرات سے باہر نکالنے کیلئے سیاسی و نظریاتی اور ذاتی اختلافات سے بالاتر ہوکرہنگامی بنیادوں پر تین روز کے اندر سب سے بات چیت کی جائے۔ لندن سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے برطانیہ اور پاکستان رابطہ کمیٹی سے بیک وقت خطاب کیا۔ الطاف حسین نے ہدایت کی امن و استحکام یکجہتی اور سیاسی مذہبی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے فوری طور پر وفود تشکیل دیں۔ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں، علمائے کرام، تمام مذاہب کے اکابرین دانشوروں مفکروں، تجزیہ کاروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ملاقاتیں شروع کریں۔ الطاف حسین نے کہا کہ سیاسی اختلافات سے بالائے طاق رکھ کر ملاقاتوں اور بات چیف کا یہ اقدام نہ صرف ملک میں امن و استحکام اور ترقی کیلئے نیک قدم ہوگا بلکہ رمضان المبارک کی آمد پر ملک و قوم کیلئے تحفہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.