21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:6
بھارت کے لئے کپاس کی برآمد شروع
آج نیوز - بھارت کے لئے کپاس کی برآمد شروع ہوگئی، ابتدائی طور پر چھ سو ٹن کپاس کی برآمد کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ممبر احسان الحق نے آج نیوز کو بتایا کہ بھارت سے کپاس کی برامد کا معاہدہ طے پا گیا۔ جس کے تحت ابتدائی طور پر بھارت پاکستان سے چھ سو ٹن کپاس خریدے گا۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کے سودے اسی سے بیاسی سینٹس فی پاوٴنڈ کئے گئے ہیں۔ جن کی ڈیلوری اگست کے اختتام تک ہوگی۔ الحسان الحق کا کہنا تھا کہ رواں سال کپاس کی پیداوار میں بہتری سے پاکستان سے کپاس کی برآمد میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔