21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:22
بینکو ں کے ہدف سے زائد زرعی قرضے
آج نیوز - مالی سال دوہزار گیارہ بارہ کے دوران بینکوں نے ہدف سے زائد زرعی قرضے فراہم کئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سال دوہزار گیارہ بارہ کے دوران دو سو ترانوے ارب اسی کروڑ روپے کے زرعی قرضے جاری ہوئے۔ جو پورے مالی سال کے لئے ایگری کلچرل کریڈٹ ایڈوائزری کمیٹی کی جانب تجویز کردہ دو سو پچاسی ارب روپے کے ہدف سے آٹھ ارب اسی کروڑ روپے زیادہ ہیں جبکہ مالی سال دوہزار دس گیارہ میں دئیے گئے دو سو تریسٹھ ارب روپے کے زرعی قرضوں کے مقابلے میں گیارہ اعشاریہ سات فیصد زیادہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پانچ بڑے کمرشل بینکوں نے مجموعی طور پر ایک سو چھیالیس ارب روپے کے زرعی قرضے فراہم کئے ،، جو کہ ان کے سالانہ ہدف پانچ ارب تیس کروڑ روپے زائد ہے۔