تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:55

کراچی: فائرنگ، ڈکیتی، پر تشدد واقعات، 4 افراد جاں بحق

آج نیوز - کراچی میں آج فائرنگ ڈکیتی اور پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور دو سیکورٹی گارڈز سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ شیر شاہ پل کے قریب سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس کے مطابق دونوں افراد کو اغواء کے بعد گولی مار کر قتل کیا گیا اور نامعلوم ملزمان شیر شاہ پل کے قریب لاشیں پھینک کر فرار ہو گئے۔ ابراہیم حیدری تھانے کے حدود میں اکبر گوٹھ میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ عائشہ کو اس کے شوہر اشفاق نے ذاتی تنازعے میں گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ ڈیفنس کے علاقے خیابان سحر میں گولی لگنے سے نجی کمپنی کے دو سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگئے، واقعہ گزری تھانے کے حدود میں پیش آیا سیکورٹی گارڈز خیابان سحر میں ایک بنگلے کی سیکورٹی پر مامور تھے، آپسی تکرار شدت اختیار کرگئی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں بتیس سالہ سیکورٹی گارڈ شیر زمان اور پینتیس سالہ ارشد زخمی ہوگئے۔ سہراب گوٹھ کے قریب عبداللہ گوٹھ میں دوران ڈکیتی مزاہمت پر اڑتیس سالہ محمد یعقوب گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا اور سہراب گوٹھ میں گذشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص جمعہ آغا دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.