تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:11

وزیراعظم کا ملکی مسائل پر سیاسی قیادت سے رابطے کا فیصلہ

آج نیوز - وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ملکی مسائل و قومی امور پر سیاسی قیادت سے رابطے کا فیصلہ کر لیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وہ مناسب وقت پر ملک کی سیاسی قیادت سے رابطہ کر کے اہم قومی معاملات پر ان کی رائے حاصل کریں گے ،، انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی رہنماء محب وطن ہیں اور وہ ملک کو امن، ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں ،، وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو تمام سیاسی قیادت ایک ہو گی ،، پاکستانی سیاستدانوں نے تاریخ سے سبق سیکھا ہے ،، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ قومی اہمیت کے کسی بھی معاملے پر سیاسی رہنماوں سے مشاورت کے لیے ایک لمحہ بھی نہیں ہچکچائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے سیاستدان ممکنات کے فن کو جانتے ہیں جس کی مثال چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر سب کا اتفاق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مل کر ہم چیلنجز پر قابو پا سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.