تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:28

نیٹو سپلائی کو باضابطہ بنانے کیلئے پاک امریکا مذاکرات

آج نیوز - پاکستان اور امریکہ نیٹو سپلائی کو باضابطہ بنانے کے لیے مفاہمت کی یاداشت کو حتمی شکل دینے کے قریب پہنچ گئے۔ گذشتہ رات گئے تک سیکریٹری کابینہ ڈویژن نرگس سیھٹی کی قیادت میں مختلف وزارتوں کے نمائندوں کے امریکہ کی ٹیکنیکل ٹیم سے مذاکرات ہوئے۔ ذرائع کے مطابق مفاہمت کی یاداشت پر عنقریب دستخط ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نیٹو سپلائی کے مجوزہ ایم او یو پر گذشتہ رات دیر تک پاک، امریکہ مذاکرات ہوئے۔ ان مذاکرات میں پاکستان کی متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے اعلی حکام شریک ہوے۔ مذاکرات میں سیکریٹری کابینہ ڈویڑن نرگس سیٹھی نے پاکستان وفد کی قیادت کی اس موقع پر دفتر خارجہ کے ڈاریکٹر جنرل امریکہ سہیل خان بھی شریک ہوئے۔ پچھلے ایک ہفتے سے مسلسل یہ مذاکرات جاری رہے۔ ذرائع کے مطابق نیٹو سپلائی کے مجوزہ ایم او یو پر دستخط اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ وزارت قانون کی ویٹنگ اور پھر کابینہ کی منظوری بھی لی جا سکتی ہے۔ ذارئع کے مطابق ایم ا و یو میں زیادہ تر ٹیکنیکل امور شامل ہوں گے۔ جس میں نیٹو سامان کی انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس تحریری شکل میں ہونگے۔ کلیرینس کا میکانزم واضح طور پر شامل ہوگا۔ انٹری اور ایگزٹ دونوں پوانٹس پر نیٹو سپلائی کی سکیننگ ہو گی جبکہ ابتدائی طور پر ایم او یو دو یا تین سال کی مدت کے لیے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بھاری ہتھیار نیٹو سپلائی میں نہیں جا سکیں گے۔ ہر انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ پر کلیرینس کی جائے گی۔ نیٹو سپلائی میں تقریبا بیس فی صد سامان افغانستان جائے گا جبکہ اسی فی صد سامان افغانستان سے واپس جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.