تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:44

پاکستانی شہری شام کے سفر سے گریز کریں، دفتر خارجہ

آج نیوز - حکومت پاکستان نے شام کے سفر کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ،، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری شام کے سفر سے گریز کریں۔ دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں سیکیورٹی کی تبدیل ہوتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر پاکستانی شہری شام جانے سے گریز کریں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقامات مقدسہ کی زیارت پر جانے والے پاکستانی بھی شام کے سفر پر نہ جائیں۔ دفتر خارجہ نے پہلے سے ہی شام میں موجود پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دمشق میں موجود پاکستانی سفارت خانے سے فوری رابطہ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.