تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:18

دادو :شہریوں کو بنیادی سہولتیں نہ ملنے پر صوبائی وزیر خزانہ کیخلاف احتجاج

آج نیوز - دادو میں شہریوں نے بنیادی سہولتیں نہ ملنے کے خلاف صوبائی وزیرخزانہ مراد علی شاہ کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔پریس کلب کے سامنے کیے گئے احتجاج میں گاوٴں کاکڑی کے مکینوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پرصوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر نے ان کا علاقہ یکسر نظر انداز کردیا ہے۔ شہر میں صحت، سڑکیں، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔ علاقے کے تعلیم یافتہ نوجوان مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں روزگار سمیت تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.