22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:17
آسٹریلیا کیخلاف سیریز ،قومی ٹیم کو فائدہ ہوگا ،عمر اکمل
آج نیوز - ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے پر امید ہیں کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے قومی ٹیم کو استفادہ ہوگا ۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں پاکستان انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کے خلاف میچ میں حصہ لینے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ میچز میں اپنے ردھم کو برقرار رکھنے کیلئے محنت کررہے ہیں ۔آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس سے قومی ٹیم کو فائدہ ہوگا ۔