تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:34

رنبیر اور کترینہ میں بات چیت بند

آج نیوز - بالی وڈ اسٹارز کے درمیان نوک جھوک آئے روز کامعمول ہے اور یہ خبریں میڈیا کی زینت بھی بنتی رہتی ہیں اورا ب کی مرتبہ پھر رنبیر اور کترینہ کے درمیان بات چیت بند ہونے کی خبریں ذرائع و ابلاغ میں گرم ہیں تاہم اب کی مرتبہ دونوں کے درمیان اختلاف کی وجہ دپیکا ہیں ۔میڈیا کے مطابق جلنگ میں فلم برفی کی شوٹنگ جاری تھی اور کترینہ نے اس بات کو سخت ناپسند کیا ہے کہ رنبیر دپیکا کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں جس کے بعد سے رنبیر اور کترینہ کے درمیان گفتگو کا سلسلہ بند ہوگیاہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں کے درمیان دوبارہ بات چیت کب شروع ہوپائے گی اس کے تو بعد میں ہی پتہ چل سکے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.