تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:7

سندھ :مختلف شہروں میں مون سون کی بارشیں

آج نیوز - اندورن سندھ مختلف شہروں میں مون سون بارشیں شروع ہونے والی ہیں۔ اس کے باوجود ایشیاء کے سب سے بڑے سیم نالے ایل بی او ڈی سمیت دیگر سیم نالوں کی مرمت کا کام تاحال مکمل نہیں کیا گیا۔ بدین کے عوام نے امکانی بارشوں سے ممکنہ تباہی کو روکنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ سیم نالوں کی صفائی، مرمت اور بحالی کے کام میں بے تحاشہ کرپشن کی گئی ہے۔ سیم نالوں کے اندر سے اب تک مٹی نہیں نکالی گئی ہے اور مختص بجٹ میں سے پچاس فیصد بھی سیم نالوں کی حالت زار کی بہتری کے لیے خرچ نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.