تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:14

رواں سال مزید23 ہزار امریکی فوجی افغانستان سے نکل جائینگے

آج نیوز - افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جون ایلن نے کہا ہے کہ رواں سال مزید تئیس ہزار امریکی فوجی افغانستان سے نکال لیے جائیں گے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل جان ایلن کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلاء تیز ہو گا۔ جنرل جون کے مطابق افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلاء امریکا اور نیٹو کے مشن میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ امریکا نے دو ہزار چودہ کے آخر تک افغانستان سے مکمل فوجی انخلاء کا اعلان کررکھا ہے۔ جس پر بتدریج عمل جاری ہے۔ تاہم افغانستان میں دس سالہ جنگ کے باوجود حالات مکمل بہتر نہیں ہوئے۔ جنرل جون ایلن کا کہنا تھا کہ افغان سیکیورٹی فورسز اپنی استعداد میں اضافہ کررہی ہیں تاہم انہیں ملک کی مکمل سیکیورٹی سنبھالنے کے قابل ہونے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان نیشنل آرمی اور پولیس ناخواندگی اور کرپشن سے بھی نبرد آزما ہے۔ ان کے پاس آلات اور تجربے کی بھی کمی ہے تاہم وہ میدان جنگ میں اپنی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی کوشش کر رہی ہے جس سے لگتا ہے کہ آئندہ انتیس ماہ میں افغان سیکورٹی فورسز اپنی ذمہ دارایاں مکمل طور پر سنبھالنے کے قابل ہو جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.