23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:5
لاہور: فلمسٹار ریشم کی امدادی رقم کی تقسیم کی تقریب بدنظمی کا شکار
آج نیوز - لاہور میں فلمسٹار ریشم کی جانب سے ٹیکنیشنز،ایکسٹراز اور دیگر مستحق افراد میں امدادی رقم تقسیم کی گئی،تقریب دھکم پیل کے باعث بدنظمی کا شکار ہوگئی۔ لاہور میں قائم ایورنیو اسٹوڈیو میں اداکارہ ریشم کی جانب سے امدادی رقم کی تقسیم کے دوران دھکم پیل شروع ہو گئی،جس پر فلمسٹار ریشم نے ایک کمرے میں پناہ لی۔ اداکارہ ریشم نے اسٹوڈیو میں ساڑھے چھ لاکھ روپے تقسیم کئے اور دوسرے فلمسٹاروں سے بھی رمضان المبارک کے دوران اس کارخیر میں حصہ ڈالنے کی اپیل کی۔ اداکارہ ریشم کی جانب سے رقم کی تقسیم کے دوران دھکم پیل سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم انڈسٹری کے خراب حالات کی وجہ سے بیشتر لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں۔