تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:38

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام جاری

آج نیوز - میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ حکومت نے قاتلوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مغربی میانمار میں ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود فسادات، ہنگامے اور روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔ چھ ہفتے سے جاری قتل عام پر قابو پانے کے لئے حکومت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جارہے۔ مقامی بدھوؤں کو مسلمانوں کی بستیاں اجاڑنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ بنگلہ دیش اور ملائیشیا سے آنے والے ان مسلمانوں کو میانمار حکومت کی جانب سے شہریت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے آٹھ لاکھ مسلمان غیر محفوظ اور بے یار و مددگار ہیں۔ دس جون سے شروع ہونے والے فسادات میں اب تک اکیس ہزار سے زائد مسلمان قتل کئے جاچکے ہیں درجنوں مساجد شہید اور ہزاروں خواتین کی بے حرمتی کی جاچکی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ میانمار حکومت نے قاتلوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ لاکھوں مسلمان قاتلوں کے رحم و کرم پر ہیں جبکہ پولیس اور فوج بھی مسلمانوں کو ہی گرفتار کررہی ہے اور حکومت ان کے تحفظ کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی۔ دوسری جانب میانمار حکومت کی جانب سے ان واقعات پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.