تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:12

ہاشم آملہ ٹرپل سنچری بنانیوالے پہلے جنوبی افریقی بیٹسمین بن گئے

آج نیوز - ہاشم آملہ ٹرپل سنچری کرنے والے جنوبی افریقہ کے پہلے اوردنیا کے چھبیسویں بیٹسمین بن گئے۔ لندن کے اوول گراونڈ پرجنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روزجب ٹرپل سنچری بنائی تو اپنے تو وہ اپنے ملک کے پہلے اوردینا کے چھبیس ویں بیٹسمین تھے۔ ہاشم آملہ نے تین سورنز پانچ سو چودہ گیندوں پرچونتیس چوکوں کی مدد سے بنائے۔ وہ سینتالیس کی اوسط سے چودہ سنچری اور تئیس نصف سنچری کی مدد سے ساڑھے چارہزاررنزبناچکے ہیں۔ انتیس سالہ ہاشم آملہ نے تین سو رنز کا سنگ میل کرکیئر کے انسٹھ ویں ٹیسٹ میں حاصل کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور چار سو رنز ویسٹ انڈیزکے برائن لارا کا ہے جو انہوں نے دو ہزار چار میں سینٹ جونز میں انگلینڈ کے خلاف بنائے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.