23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:28
کراچی: چینی قونصل خانے کے قریب بم دھماکا
آج نیوز - کراچی کے علاقے اولڈ کلفٹن میں چینی قونصلیٹ کے قریب قائم پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل میں زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم قریب کھڑی تین موٹر سائیکلوں اور ایک کار کو نقصان پہنچا۔ دھماکا ریڈزون میں ہوا یہاں کئی سفارتی دفاتر اور سیکورٹی فورسز کے کئی دفاتر بھی موجود ہیں۔ ایس ایس پی کلفٹن کے مطابق بم قونصل خانے کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑا دیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس و رینجرز کی بھاری نفری نے جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کو چاروں طرف سے گھیر کر تفتیش شروع کر دی۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پیدا ہوا۔