تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:19

وزیر اعظم سوئس حکام کو خط نہیں لکھ سکتے، وفاقی حکومت کا جواب

آج نیوز - وفاقی حکومت نے سوئس حکام کو خط لکھنے سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں داخل کراتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم خط نہیں لکھیں گے۔ اٹارنی جنرل عرفان قادر نے وزیر اعظم کی جانب سے سوئس حکام کو خط لکھنے سے متعلق وفاق کا جواب سپریم کورٹ میں داخل کرایا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم این آر او عملدرآمد کیس میں سوئس حکام کو خط نہیں لکھیں گے،آئین کے تحت وزیر اعظم کابینہ کے مشورے کے پابند ہیں اور کابینہ نے ایسا کوئی مشورہ نہیں دیا۔ توہین عدالت سے متعلق آپشن نمبر دو کا نئے وزیراعظم پر اطلاق نہیں ہوتا۔ جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ نے سترہ رکنی بنچ کے فیصلے سے تجاوز کیا اور نئے آپشن دیئے، لہٰذا این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کرنے والا بنچ وزیر اعظم کو خط لکھنے کے احکامات واپس لے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.