24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:0
قومی جونیئرکرکٹ ٹیم آج آسٹریلیا روانہ ہوگی
آج نیوز - آسٹریلیا کے خلاف سیریز اور انڈر نائنٹین ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی جونیئرکرکٹ ٹیم آج شب آسٹریلیا روانہ ہوگی۔ آئندہ ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے جونئیرورلڈ کپ کیلئے قومی انڈرنائنٹین ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہورمیں لگایا گیا جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی اورٹارگٹڈ میچزکھیلے۔ انڈرنائنٹین ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم آج شب کینگروز کے دیس روانہ ہوگی۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کی انڈرنائنٹین ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریزکھیلے گی۔ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ، اسکاٹ لینڈ اورافغانستان کے ساتھ گروپ بی میں شامل ہے۔ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم جوئی کا آغازگیارہ اگست کوبرسبین میں افغانستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔ کوچ صبیح اظہرکا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی تیاری مکمل ہے اور ٹیم دورہ آسٹریلیا میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایشیا کپ میں سامنے آنے والی خامیوں کوکیمپ میں دورکرنے کی کوشش کی گئی ہے، امید ہے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔