24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:18
لندن اولمپکس میں شرکت کیلئے ایتھلیٹس کی لندن آمد جاری
آج نیوز - انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں۔ کھیلوں کے سب سے بڑے میلے لندن اولمپکس کے آغاز میں اب صرف تین روز باقی رہ گئے ہیں۔ مقابلوں میں شرکت کے لئے مختلف ممالک کے ایتھلیٹس لندن پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ شام میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باوجود وہاں کے ایتھلیٹس بلند عزائم کے ساتھ لندن پہنچ گئے ہیں۔ شام میں گزشتہ سترہ ماہ سے جاری پرتشدد کارروائیوں میں سیکنٹروں افراد کی ہلاکت کے باوجود ایتھلیٹس لندن اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے کے لئے پرامید ہیں۔ شام اب تک ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں صرف تین میڈلزہی حاصل کرسکا ہے۔ شام نے آخری میڈل دو ہزار چار کے ایتھنزاولمپکس میں حاصل کیا تھا۔