24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:34
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر کا ایتھلیٹس ولیج کا دورہ
آج نیوز - انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر جاک روگ نے اولمپک پارک میں بنائے گئے ایتھلیٹس ولیج کا دورہ کیا۔ اس موقع پرآئی اوسی کے صدر نے ولیج میں ایتھلیٹس کے ساتھ کچھ وقت گزارا اورکینٹین میں لنچ بھی کیا۔ روگ کا کہنا تھاکہ ایتھلیٹس کے لئے بنائے گئے ولیج میں تمام تر سہولیات موجود ہیں، انہیں امید ہے ایتھلیٹس کو یہاں کوئی تکلیف نہیں ہوگی۔