24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:5
پنجاب : مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری
آج نیوز - لاہورر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،گوجرانوالہ میں سحری اور افطاری کے دوران بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف روزہ داروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی۔لاہور سمیت صوبے کے دوسرے شہروں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ رمضان المبارک میں سحری،افطاری،اور تراویح کے دوران روزاداروں کو لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلنا پڑ رہا ہے،لاہور کے علاقے کوٹ خواجہ سعید میں گزشتہ 13 گھنٹے سے بجلی بند ہونے کے باعث لوگ شدید اذیت کا شکار رہے۔ گوجرانوالہ میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااور ٹائر نذر آتش کیے،جس کے باعث کئے گھنٹے تک ٹریفک بلاک رہی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ سحری اور افطاری کے وقت بجلی بند کرکے حکمران اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں۔ ملتان،فیصل آباد،منڈی بہاوالدین،ساہیوال میں بھی لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کو مشکل میں ڈال دیا ہے،وزارت پانی و بجلی کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار دو سو انتالیس میگا واٹ ہے۔