24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:38
لاہور ہائیکورٹ :حج کوٹہ کیس ،سماعت چھ اگست تک ملتوی
آج نیوز - لاہور ہائیکورٹ نے حج کوٹہ کیس کی سماعت چھ اگست تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بلیک لسٹ آپریٹرز کا کوٹہ بھی شفاف کمپنیوں کو فراہم کردیا جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایف بی آر آنکھیں بند کرکے کام کر رہا ہے۔چیف جسٹس جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال حج کوٹہ کیس کی سماعت کررہے ہیں۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ باسٹھ کمپنیوں نے انکم ٹیکس ادا نہیں کیا جبکہ ایک سو چار کمپنیوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ ایف بی آر آنکھیں بند کرکے کام کررہی ہے کسی کو معلوم نہیں کہ کتنا ٹیکس دیا جارہا ہے ،عدالت نے حکم دیا ہے کہ نادہندہ ٹورز آپریٹرز کا کوٹہ بھی کلیئر کمپنیوں کو دیا دیا جائے۔