تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:25

چکوال :زائد میعاد آٹا نئے نرخ پر فروخت کرنے کیخلاف آپریشن

آج نیوز - ضلع چکوال میں گزشتہ سال کی رمضان اسکیم کا آٹا نئے نرخوں پر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا۔پنجاب کے ضلع چکوال میں حکومت کی جانب سے سستا آٹا فراہم کرنے کیلئے سبسڈی دی گئی۔ منافع خوروں نے پچھلی رمضان اسکیموں کا آٹا تاریخ بدل کر نئے نرخ پر فروخت کرنا شروع کردیا۔ عوامی شکایات پر محکمہ خوراک نے بھون روڈ پر دکانوں پر چھاپہ مارا اور خراب آٹے کی کئی بوریاں تحویل میں لے لیں۔ ان بوریوں پر سال دوہزار گیارہ تبدیل کرکے دو ہزار بارہ لکھا گیا تھا۔فوڈ انسپکٹر نے آٹے کے نمونے لیبارٹری بھجوادیے ہیں۔ محکمہ خوراک کے مطابق منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.