تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 19:14

پاسپورٹ اسکینڈل میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث ہیں، ثناء اللہ

آج نیوز - وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاسپورٹ اسکینڈل میں ایجنسیوں کے بعض اہلکار ملوث ہیں،اس معاملے نے دنیا بھر میں پاکستان کے وقار کو مجروع کیا ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ اسکینڈل پاکستان میں اپنی نوعیت کا منفرد کیس ہے،جس میں ایجنسیوں کے بعض اہلکار بھی ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں ملوث افراد سے کسی بھی طرح کی رعایت نہیں برتنا چاہئے۔ اس معاملے کی چھان بین کیلئے وزارت داخلہ صرف فرضی کمیٹیاں نہ بنائے،بلکہ ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گورنر پنجاب اپنے منصب کے تقاضے پورے کر رہے ہیں نہ انہیں قانونی معاملات کا علم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.