تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:20

ادویات کی قیمت کے تعین کیلئے پرائسنگ مکینزم کی سمری تیار

آج نیوز - وزارت نیشنل ریگولیشن اینڈ سروسز نے ادویات کی قیمت کے تعین کے حوالے سے نئے پرائسنگ مکینزم کی سمری تیار کرلی ہے۔ وفاقی وزیر نیشنل ریگولیشن اینڈ سروسز ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نئے پرائسنگ مکینزم کے حوالے سے نوٹیفکیشن کے اجراء اور نئے چیف ایگزیکیٹیو کے تقرر کے بعد پرائسنگ بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرگ ریگولیشن اتھارٹی آرڈیننس رواں سال اکتوبرمیں ختم ہوجائے گا تاہم اس سے قبل ہی اسے قانون کا حصہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فردوس اعوان نے کہا کہ فارماسوٹیکل سیکٹر کی شرح نمو سالانہ بیس فیصد کے قریب ہے۔ یہ واحد شعبہ ہے جس میں بیرونی سرمایہ کاری میں گرانقدر اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت تقریبا ایک ہزارادویات،، پیداواری لاگت کم ہونے کے باوجود انتہائی مہنگی قیمت پر فروخت ہورہی ہیں۔ ادویہ ساز کمپنیاں موٴثر پرائسنگ مکینیزم نہ ہونے کے باعث من مانا منافع کما رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.