تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:31

پاکستان نے مقدمہ دائرکیا تو عدالت میں مقابلہ کرینگے، برطانوی اخبار

آج نیوز - برطانوی اخبار دی سن نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت پاکستان نے پاسپورٹ اسکینڈل منظر عام لانے پر مقدمہ دائر کیا تو اس کا عدالت میں مقابلہ کیا جائے گا۔ برطانوی اخبار نے اپنی خبر کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس اولمپکس مقابلوں میں شرکت کے لیے پاکستان کی جانب سے جعلی ویزے فراہم کرنے سے متعلق ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ دی سن نے یہ بھی کہا ہے کہ برطانیہ میں دہشت گردوں کے داخلے کے ثبوت ہیں اور وہ اپنی خبر سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اخبار نے موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ ویزا اسکینڈل عوامی مفاد میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تا کہ اولمپکس میں دنیا بھر سے شرکت کرنے والے افراد کی زندگیاں محفوظ بنائی جا سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.