تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:50

وزیرخارجہ حنا ربانی کھر سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

آج نیوز - اسلام آباد میں متعین برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے دفتر خارجہ میں وزیرخارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی۔جس میں برطانوی ہائی کمشنر نے ویزا سکینڈل کے حوالے سے ثبوت فراہم کئے۔ برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے بدھ کے روز وزیرخارجہ حنا ربانی سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور خصوصا کابل میں پاک۔ افغان۔ برطانیہ سہ فریقی سربراہی اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے دوروں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کھر سے ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے ویزا اسکینڈل کے حوالے سے ثبوت بھی فراہم کئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.