26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:23
اپراورکزئی: جھڑپ، 2 اہلکار شہید، 18 عسکریت پسند ہلاک
آج نیوز - اپراورکزئی ایجنسی میں فورسز کے قافلے پرحملے دواہلکار شہید ہوگئے ،سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں اٹھارہ عسکریت پسندمارے گئے۔ ڈبوری میں عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنا کر سڑک پر بم دھماکا کیا جس سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ بعد میں سیکورٹی فورسز نے بادامہ اورڈبوری کے علاقوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی اس دوران عسکریت پسندوں کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں اٹھارہ عسکریت پسند مارے گئے۔