26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:40
ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ
آج نیوز - رمضان المبارک کے دوران مارکیٹنگ کمپنیز کی منافع خوری عروج پر پہنچ گئی، ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلو اضافہ کر دیا، پانچ روز کے دوران قیمت پندرہ روپے فی کلو بڑھا دی گئی۔ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ مارکیٹنگ کمپنیز نے زیادہ منافع کی لالچ میں از خود قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ملتان، خانیوال، ساہیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، وہاڑی، گجرات، جہلم، صادق آباد اور لاڑکانہ میں قیمت دس روپے بڑھا دی گئی، جبکہ گھریلو سلنڈر ایک سو بیس روپے اور کمرشل سلنڈر چار سو اسی روپے مہنگا ہوگیا، ان شہروں میں ایل پی جی کی قیمت ایک سو پچیس روپے فی کلو پر پہنچ گئی، اس کے علاوہ آزاد کشمیر، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، مانسہرہ، بالا کوٹ، پشاور، گلگت، فاٹا، مظفرآباد، ڈیرہ اسماعیل خان اور باغ میں قیمت دس روپے بڑھ کر ایک سو بیس روپے فی کلو ہوگئی۔ واضح رہے پانچ روز کے دوران ایل پی جی کی قیمت پندرہ روپے فی کلو بڑھائی گئی ہے۔