26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:56
جاک کیلس آل رائنڈر رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر
آج نیوز - جنوبی افریقہ کے جاک کیلس نے آئی سی سی آل راؤنڈر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سے ٹاپ پوزیشن ہتھیالی۔ آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ناقابل شکست ایک سو بیاسی رنز اور دو وکٹوں کے عوض جاک کیلس آل راؤنڈر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کی جگہ پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ جاک کیلس بیٹسمین رینکنگ میں بھی دو درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ جبکہ سری لنکا کے کمار سنگاکارا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ پاکستان کے یونس خان دو درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بالرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹائن کا نمبر پہلا ہے۔ پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل دوسرے اور عبدالراحمان ایک درجہ بہتری کے بعد دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔