26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:12
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات، 6 افراد جاں بحق
آج نیوز - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران چھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، پاک کالونی اور مواچھ گوٹھ سے رینجرز نے لیاری گینگ وار کے کارندے سمیت اکیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ رات گئے گارڈن شو مارکیٹ سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جیسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے،، محمود آباد میں نامعلوم افرد کی فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا ،، جمشید روڈ پر ڈکیتی میں مزاحمت پر عدنان کو قتل کردیا گیا۔ لیاقت آباد سی ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کرکے ریاض بلوچ کو قتل کردیا۔ گورا قبرستان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جوہرآباد میں کالعدم تنظیم کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونیوالا سی آئی ڈی کا اہلکار واحد ڈینو دم توڑگیا۔ لانڈھی اسٹار گراؤنڈ میں دو گرپوں کے درمیان فائرنگ سے چار افراد اور مانسہرہ کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہوگیا۔ رینجرز نے مواچھ گوٹھ کے علاقے میں ٹارگٹ آپریشن کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے راشد ریکھا گروپ کے رکن دین محمد بلوچ کو گرفتار کرلیا۔ پاک کالونی میں پولیس اور رینجرزنے مشترکہ سرچ آپریشن کر کے بیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے،، ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔