تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 12:29

وزیراعظم نے بجلی تقسیم کی نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

آج نیوز - وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بجلی کی تقسیم کی نگرانی کیلئے وزیر پانی و بجلی کی سربراہی میں لوڈ مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دیدی۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی، وزیر خزانہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے دستیاب بجلی کی فراہمی کے بہتر انتظام کے ساتھ مساوی لوڈ شیڈنگ کو یقینی بنانے اور بجلی کی تقسیم کی نگرانی کیلئے وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار کی سربراہی میں لوڈ مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی۔ جو ملک میں جاری بجلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی طے کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.