تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:1

لندن اولمپکس کے پر امن انعقاد کیلئے مزید فوجی طلب

آج نیوز - برطانوی حکومت نے اولمپکس کے پر امن انعقاد کیلئے مزید بارہ سوفوجیوں کا دستہ طلب کرلیا۔ تین ہزار پانچ سو ٹروپس پہلے ہی گیمز کی سیکیورٹی پر مامور ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ گارڈز اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔ کمٹمنٹ پوری نہ کرنے والی کمپنی جی فور ایس کو اولمپک اسٹیڈیم کی حفاظت سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اولمپک پارک کوفوج نے گھیرے میں لے رکھا ہے اور اس کے اطراف میں اینٹی ائیرکرافٹ میزائل نصب کئے جاچکے ہیں۔ اولمپک پارک کھیلوں کا مرکز ہونے سے زیادہ فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کررہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.