تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:18

لندن اولمپکس کے میڈلز نمائش کیلئے پیش

آج نیوز - لندن اولمپکس کے آغازمیں صرف ایک دن رہ گیا اور کھیلوں کے دیوانوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیزہوتی جارہی ہیں۔ میگا ایونٹ کے میڈلز نمائش کے لئے پیش کردئیے گئے۔ اولمپکس مقابلوں میں ایتھلیٹس طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغوں کے لئے قسمت آزمائی کرتے ہیں۔ لندن اولمپکس میں بھی دنیا بھر کے ایتھلیٹس ملک کا نام روشن کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ لندن اولمپکس میں پیش کئے جانے والے میڈلز کی اولمپک پارک میں نمائش کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا کی بڑی تعداد موجود دکھائی دی۔ میڈلز کا ڈیزائن ڈیوڈ والٹکنز نے تشکیل دیا ہے۔ جس کا وزن تین سو پجتر سے چار سو گرام ہے۔ تمام میڈلز ویلز کے رائل منٹ ہیڈکوارٹرز میں بنائے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.