26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:35
باجوڑ ایجنسی: پشت بازار میں بم دھماکا، 8 افراد جاں بحق
آج نیوز - باجوڑ ایجنسی کے بازار میں بم دھماکے سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ اکیس زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکا باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سالارزئی کے پشت بازار میں ہوا۔ بم دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور اکیس کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ پانچ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر خار ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں۔