تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:51

ارسلان افتخار نے نیب میں تحریری بیان جمع کرا دیا

آج نیوز - ارسلان افتخار نے نیب میں تحریری بیان جمع کرا دیا، کہتے ہیں چیئرمین نیب کی مرضی سے تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل غلط ہے اور شفاف ٹرائل کا موقع نہ دے کر میرے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ ارسلان افتخار نے اپنے تحریری بیان اور میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ انہیں ایک ہی نوٹس ملا ہے جس پر وہ بیان ریکارڈ کرانے حاضر ہو گئے ہیں۔ نیب کی جانب سے نوٹس موصول نہ کرنے کا الزام غلط ہے۔ ارسلان افتخار نے کہا کہ نوٹس دینے کا طریقہ کار ہی غلط تھا اور چیئرمین نیب کی مرضی سے تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل جانبدار اور غلط ہے۔ ارسلان نے کہا کہ وہ نیب کو کمیٹی کی حیثیت سے متعلق دوبارہ خط لکھ چکے ہیں تاہم جواب نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے ملک ریاض سے تعلقات ہیں اور وہ شفاف ٹرائل کی امید نہیں رکھتے۔ ارسلان افتخار نے کہا کہ ملک ریاض کے ان کے خلاف تمام الزامات غلط ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.