26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:7
توہین عدالت قانون کیخلاف درخواستوں کی سماعت جاری
آج نیوز - سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف درخواستوں کی سماعت جاری ہے، نئے قانون کی منظوری سے متعلق پارلیمنٹ کی کارروائی کا ریکارڈ عدالت میں پڑھ کر سنا دیا گیا۔چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ آج سماعت کے آغاز پر راولپنڈی ہائیکورٹ بار کے صدر اور درخواست گزار شیخ احسن الدین نے توہین عدالت کے نئے قانون کی منطوری سے متعلق پارلیمنٹ کی کارروائی کا ریکارڈ پڑھ کر سنایا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث کا عدالت صرف جائزہ لے سکتی ہے۔ آئین کے آرٹیکل انہتر کے تحت پارلیمانی کارروائی کو آئینی تحفظ حاصل ہے اور اسے کسی عدالت میں بھی چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔