26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:40
بجلی کی قیمت میں 24 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور
آج نیوز - نیپرا نے بجلی کی قیمت میں چوبیس پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں نے ٹیرف میں چھبیس پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر چوبیس پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹیرف میں اضافہ جون کے مہینے کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کے ای ایس سی پر نہیں ہوگا۔