تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:57

پنجاب: طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، روزہ دار پریشان

آج نیوز - بجلی کا شارٹ فال کم ہونے کے باوجود لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے روزہ داروں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، ملتان، فیصل آباد، منڈی بہاوٴالدین اور ساہیوال میں بھی طویل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار چودہ ہزار ایک سو چوالیس اور ڈیمانڈ اٹھارہ ہزار چار سو اٹھاسی میگاواٹ ہے اس طرح شارٹ فال کم ہو کر چار ہزار تین سو چوالیس میگاواٹ تک آگیا ہے۔ تاہم اس کے باوجود چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.