تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:13

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ وفاق کی نااہلی ہے، شہباز شریف

آج نیوز - وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں کراچی سے پشاور تک بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔ وہ لاہور کے ٹینٹ آفس میں رائیونڈ سٹی اور ملحقہ علاقوں سے آنے والے لیگی کارکنوں اور شہریوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چاروں صوبوں میں بجلی کی تقسیم منصفانہ اور انصاف پر مبنی ہونی چاہئے۔ پنجاب میں صنعت و تجارت اور زراعت کو جان بوجھ کر تباہ کیا جا رہا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ اگر پانچ سو ارب کا گردشی قرضہ ادا کر دیا جائے تو پانچ ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی سسٹم میں آسکتی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ زرداری ٹولے نے رشوت،کمیشن اور کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے رائیونڈ کو تحصیل کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.