26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:45
لندن اولمپکس کی مشعل کا میزبان شہرمیں سفرجاری
آج نیوز - لندن اولمپکس کی مشعل کا میزبان شہرمیں سفرجاری ہے۔ عمر کی سنچری کرنے والی ڈیانا گولڈ لندن اولمپکس دوہزار بارہ میں مشعل اٹھانے والی سب سے عمر رسیدہ خاتون بن گئیں۔ سو سالہ ڈیانا گولڈ شمالی لندن میں واقع مڈل سیکس یونیورسٹی میں اولمپک مشعل لے کر پیدل چلیں۔ سڑک کنارے موجود تماشائیوں نے تالیاں بجا کر انہیں شاباش دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر لندن کے مئیر بورس جونسن بھی یونیورسٹی میں موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ گولڈ نے زبردست کردار ادا کیا۔ سو سالہ خاتون نے بغیر کسی سہارے کے مشعل تھامی اور اسے لے کر چلیں جو قابل تحسین ہے۔ خاتون نے جو کارنامہ سرانجام دیا وہ انتہائی مشکل تھا۔ بالی ووڈ اسٹارامیتابھ بچن بھی آج مشعل لے کردوڑیں گے۔