26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:2
قومی کھلاڑیوں کا اولمپکس میں کرکٹ کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ
آج نیوز - قومی کرکٹرز نے دنیائے کھیل کے سب سے بڑے ایونٹ اولمپکس میں کرکٹ کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ قومی ہاکی ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ چونسٹھ برس بعد لندن میں ہونے والے اولمپکس میں کرکٹ کے علاوہ تمام بڑی گیمز شامل ہیں۔ میگا ایونٹ میں دو سو پانچ ممالک کے مینز اینڈ ویمنز ایتھلیٹس ان ایکشن ہو کر اولمپکس میں نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ قومی کرکٹرز نے اولمپکس میں کرکٹ نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیمز میں ٹی ٹوئنٹی کا ایونٹ ضرور شامل ہونا چاہئے۔ قومی کرکٹرز کا کہنا تھا کہ ہاکی پلیئرز کو شاندار کارکردگی دکھا کر کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنا ہو گا۔ قومی کرکٹرز کی خواہش ہے کہ ہاکی ٹیم اولمپکس میں ماضی کی تاریخ ضرور دہرائے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی آئندہ اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرنے کا فیصلہ کرتی ہے یا نہیں۔