26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:18
رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان پر
آج نیوز - رمضان المبارک میں قیمتوں پر کنٹرول کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔پھلوں سبزیوں اور دیگر اشیائے خور و نوش کی آسمان پر چڑھی قیمتیں عوام کا منہ چڑانے لگیں۔ پھلوں کی قیمتوں کو عوام کی دسترس میں رکھنے کیلئے حکومت نے جو دعوے کئے تھے ناجائز منافع خورون نے انہیں ہوا میں اڑا کر رکھ دیا۔ اشیائے خوردونوش کی آسمان کو چھوتی قیمتوں کے باعث عوام میڈیا کے سامنے فریاد پر مجبور نظر آتے ہیں۔ ایڈمسٹریٹر کراچی روشن علی شیخ کی ہدایت کے باوجود پھل فروش سرکاری نرخوں کی فہرست آویزاں کرنے سے گریزاں ہیں، مگر جب میڈیا کی ٹیم چھاپہ مار دے تو دکھانے کیلئے سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پر سودا بیچنا شروع کردیتے ہیں ،گویا ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور ،،کھانے کے اور۔ ہر سال رمضان میں عوام کو مہنگائی کے سونامی کا سامنا رہتا ہے مگر حکومتی وعدے محض وعدوں کی حد تک ہی محدود رہتے ہیں۔