26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:35
تیرہ دن میں حکومت نے 53.5 ارب روپے قرضہ لیا
آج نیوز - رواں مالی سال کے ابتدائی تیرہ دنوں میں ہی حکومت نے بینکاری نظام سے ساڑھے تریپن ارب روپے قرضہ حاصل کر لیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق یکم سے تیرہ جولائی تک حکومتی قرضے تریپن ارب چون کروڑ ستر لاکھ روپے ہوگئے، جس میں سے بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے چھیالیس ارب پندرہ کروڑ روپے حاصل کئے گئے۔ اس دوران حکومت نے شیڈولڈ بینکوں سے چون ارب نو کروڑ روپے قرضہ حاصل کیا۔ ساتھ ہی کموڈٹی آپریشنز کی مد میں بھی سات ارب اڑتالیس کروڑروپے لئے گئے، تاہم اسٹیٹ بینک کو سات ارب چورانوے کروڑ روپے واپس کئے گئے۔