تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:51

آئندہ سال آٹھ سو میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائیگی

آج نیوز - آئندہ سال جون تک نو ونڈ انرجی پراجیکٹس نیشنل گرڈ میں آٹھ سو میگاواٹ بجلی شامل کر سکیں گے، سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ کے اجلاس میں سکریٹری انویسٹمنٹ ناہید شاہ نے مالی سال دو ہزار گیارہ بارہ کے دوران ایس بی آئی کی کارکردگی اور ونڈ انرجی سیکٹر کے لئے پالیسیز میں اصلاحات پر بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے ونڈ کوریڈور میں پچاس ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداواری گنجائش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ونڈ انرجی کے لئے تیس منصوبوں کو زمین فراہم کی جاچکی ہے، جن سے ایک ہزار نو سو سینتالیس میگاواٹ بجلی کی پیداوار متوقع ہے ، جبکہ تیس میں سے نو منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، اوریہ منصوبے جون دو ہزار تیرہ تک نیشنل گرڈ میں تقریبا آٹھ سو میگاواٹ بجلی شامل کر سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.