تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:9

مالی سال دو ہزار بارہ میں ی فوڈ ایکسپورٹس بلند ترین سطح پر

آج نیوز - مالی سال دو ہزار بارہ میں ملکی سی فوڈ ایکسپورٹس بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئیں۔ چیئرمین پاک فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن فیصل افتخار نے انٹرویو میں بتایا کہ چین کی جانب سے پاکستانی سمندری خوراک کی بڑے پیمانے پر درآمد کے باعث گزشتہ مالی سال پاکستان کی سی فوڈ ایکسپورٹس ساڑھے چھ فیصد اضافے سے اکتیس کروڑ پچپن کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں جو کہ ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح ہے۔ فیصل افتخار نے بتایا کہ بہت کم عرصے میں چین کی جانب سے پاکستان سے کٹل فش اور اسکوئیڈ کی درآمد میں نوے فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ چین پاکستانی جھینگے کی بھی ایک بڑی مارکیٹ بن گیا ہے، جس کی وجہ سے ملکی سی فوڈ ایکسپورٹس ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ جبکہ ایکسپورٹرز کساد بازاری کے شکار یورپی یونین کو سی فوڈ کی برآمد کے بجائے چین کو برآمد کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.