تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:26

گیارہ ماہ میں 69 لاکھ 11 ہزار ڈالر کی اضافی دالیں درآمد

آج نیوز - پیداوار میں کمی کے باعث گزشتہ مالی سال کے گیارہ ماہ کے دوران ملک میں انہتر لاکھ گیارہ ہزار ڈالر مالیت کی اضافی دالیں درآمد کی گئیں۔ درآمد کنندگان کے مطابق موسم سرما کے دوران ملک میں شدید موسمی تغیرات کے باعث فصلوں کی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ اور مقامی طلب کو پورا کرنے کے لئے مالی سال دو ہزار بارہ کے گیارہ ماہ میں مختلف اقسام کی دالوں کی درآمد انہتر لاکھ گیارہ ہزار ڈالر اضافے سے سینتیس کروڑ ستتر لاکھ اڑتیس ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی۔ درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں دالوں کی اسی فیصد طلب درآمد کے ذریعے پورا کرنا ہوگی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گیارہ ماہ کے دوران پانچ لاکھ تراسی ہزار میٹرک ٹن دالیں درآمد کی گئیں۔ جبکہ صرف مئی کے مہینے میں دالوں کی درآمد ایک سو انیس فیصد اضافے سے تین کرور بارہ لاکھ باون ہزار ڈالرز رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.