تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 17:58

ایل پی جی مہنگی کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

آج نیوز - رمضان میں ایل پی جی کی قیمتوں میں دو مرتبہ اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پوری دنیا میں گیس کی قیمتیں کم ہو رہی ہے مگر پاکستان میں غیر ضروری طور پر اس میں اضافہ کیا گیا اور رمضان المبارک کے پہلے ہفتے میں دو بار ایل پی جی کی قیمتیں بڑھائی گئیں جس سے مہنگائی سے پریشان عوام مزید مشکلات کا شکار ہوں گے لہٰذا عدالت قیمتوں میں اضافے کو غیر آئینی قرار دے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کے حوالے سے زیر التوا مقدمے میں فریق بنایا جائے تاکہ عوام کا موقف بھی عدالت کے روبرو پیش کیا جا سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.