تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:31

شریف فیملی کو 28 جولائی تک نیب میں پیش ہونے کی ہدایت

آج نیوز - نیب پنجاب نے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، عباس شریف، حمزہ شہباز اور سینیٹر اسحاق ڈار کو اٹھائیس جولائی کو طلبی کے نوٹس وصول کرا دیئے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے خلاف حدیبیہ پیپرملز، اتفاق فونڈری، رمضان شوگر ملز اور وسائل سے زیادہ اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ دو ہزار ایک میں شریف فیملی کے بیرون ملک جانے کے بعد ان کے خلاف تمام کیسز بند کردیئے گئے تھے جنہیں دو ہزار آٹھ میں دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اس وقت چیئرمین نیب کا عہدہ خالی ہونے کے باعث انہیں ری اوپن نہیں کیا جاسکتا۔ نیب حکام کے مطابق نواز شریف، شہباز شریف، عباس شریف، اسحاق ڈار اور حمزہ شہباز کو نوٹسز وصول کرادیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ نوٹسز نانٹی مال روڈ اور ماڈل ٹاؤن میں رہائشگاہ پر وصول کرائے گئے ہیں۔ تمام افراد کو اٹھائیس جولائی تک نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.