26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 18:48
نیب میں تمام دستاویزات کیساتھ پیش ہونگے، حمزہ شہباز
آج نیوز - مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وہ نیب میں تمام دستاویزات کے ساتھ پیش ہوں گے، آٹھ سال تک نیب ان کے خاندان کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔ لاہور میں لیبر کالونی کے مالکانہ حقوق دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ان کے خاندان نے کوئی کرپشن نہیں کی۔ سوئٹزر لینڈ کے بنکوں میں پڑی ہوئی اربوں روپے کی رقم آصف زرداری کو قبر میں بھی چین نہیں لینے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیڈ گورننس کی وجہ سے ملک چونسٹھ ارب ڈالر کا مقروض ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ سے معیشت تباہ ہوگئی ہے مگر کوئلے کے قیمتی ذخائر کو استعمال میں نہیں لایا جارہا۔